جمعه 15/نوامبر/2024

طوفان الاقصیٰ‘ کے دوران اب تک 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں

اتوار 8-اکتوبر-2023

 

اسرائیلی میڈیانے اطلاع دی ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کیجانب سے شروع کیے گئے فوجی حملوں کے آغاز سے اب تک تقریباً 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں۔

 

یروشلم پوسٹاخبار نے اتوار کی صبح کہا کہ ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں۔

 

عبرانیاخبار’یدیعوت احرونوت‘نے کہا ہے کہ عسقلان کے جنوب میں واقع زیکیم کے علاقے میںگولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کل سے جاریلڑائی کے چھ فعال مراکز میں سے ایک علاقہ زیکیم ہے۔

 

اسرائیلی آرمی ریڈیونے کہا کہ غزہ کی پٹی سے نیٹیووٹ کی بستی کی طرف ڈرون کی دراندازی کا شبہ ہے۔ ریڈیونے مزید کہا کہ ڈرون کی دراندازی کے شبہ میں انتباہی سائرن کو چالو کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی چینل نے کہا کہ رہائشیوں کو ایشکول بستی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہمسلح فلسطینی دوبارہ بستی میں گھس آئے ہیں۔ اس کے بعد اسرائیلی فوجی دستے وہاں جارہے ہیں۔

 

یہ پیش رفت غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کےدورانسامنے آئی ہے۔ القسام بریگیڈز نے ہفتے کی صبح غزہ سے طوفان الاقصیٰ کے نام سے ایکفوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں دشمن کے ٹھکانوں، ہوائی اڈوں اورفوجی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

 

اس کے جواب میںاسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف آپریشن آہنی تلوار شروع کرنے کا اعلان کرتےہوئے ایک بیان میں کہا کہ اس کے طیاروں نے پٹی کے کئی علاقوں میں حماس سے وابستہاہداف پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

 

سرکاری نشریاتیادارے کے مطابق ہفتے کے روز فلسطینی دھڑوں کی طرف سے اسرائیلی قصبوں اور شہروں پرکیے جانے والے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 350 ہو گئی اور 1864زخمی ہوئے۔

 

غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی صبح سے اسرائیلی جارحیت میں 313 شہید اور 1990افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی