کل جمعہ کو غرباردن کے شمالی شہر نابلس یونینوں، اداروں اور خاندانوں نے فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی جانب سے نابلس انجینیرزسنڈیکیٹ برانچ کمیٹی کے سربراہ انجینیر یزن جبر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسبات پر زور دیا کہ یہ قدم یونین کے کام کے اصولوں اور احترام کے منافی ہے۔
ایک پریس بیان میںیونینز نے سیاسی حراست کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے یزن کی فوری رہائی پر زوردیا۔ انہوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اس کا مقام کچھ بھی ہو سلامتی کےاستحکام اور شہری امن کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے عوامیآزادیوں اور اظہار رائے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انجینیر یزن جبر کو بغیر کسیپابندی یا شرط کے فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مغربی کنارے میںسیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے انجینیرز سنڈیکیٹ کی نابلس شاخ کے سربراہاور شہر کی ادارہ جاتی کمیٹی کے رکن انجینیر یزن جبر کی گرفتاری کی مذمت کی۔
انہوں نے انسانیحقوق کے تمام اداروں اور قانونی افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے رہا کرنے اور سیاسیگرفتاریوں کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔