شام کی وزارتِ دفاع نے پیر کو کہا کہ اسرائیلی فضائی ‘جارحیت’ نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سروس سے محروم کر دیا۔
ایک فوجی خبری ذریعے نے بتایا۔ "اسرائیلی دشمن نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا… یہ جارحیت ہوائی اڈے کے رن وے کو مادی نقصان پہنچانے کا سبب بنی اور اسے غیر فعال کر دیا۔”
خیال رہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے شام میں سیکڑوں بار فضائی حملے کیے گئے جن میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔