آج سوموار کے روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیسکی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔اس موقعے پر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوماتادا کیں۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہسوموار روز پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبااور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت ایک سوکےقریب انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعالانگیز چکر لگائے۔
اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں دسیوں یہویوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہگذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔
یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پرکیے گئے جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیماتکے مطابق رسومات کی ادائی پر زور دیا تھا۔
خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایاممیں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کےمطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتےہیں۔