جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کار نے گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

جمعہ 26-مئی-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں آج جمعہ کی صبح ایک یہودی آباد کار نےاسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں گولیاں مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ نوجوان نے الخلیل کے جنوب میں شہریوں کی زمینوں پر بنی تانا عمرم بستیمیں ایک عبادت گاہ میں چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

قابض افواج نے بستیمیں وسیع آپریشن کیا۔ اس خدشے کے پیش نظر کہ دوسرے فلسطینی اس میں دراندازی کرنے میںکامیاب ہو جائیں گے۔یہودی آباد کاروں کو اپنے گھروں میں رہنے اور دروازے اور کھڑکیاںبند کرنے کی سخت ہدایات کی گئی تھیں۔

الخلیل گورنری میں 22 اسرائیلی بستیاں ہیں، جن میں 15 بستیچوکیاں اور 4 صنعتی بستیاں ہیں۔ان بستیوں میں تقریباً 21000 آباد کاربسائے گئےہیں۔

قابض اسرائیلیحکام نے الخلیل شہر میں 20 چوکیاں قائم کی ہیں۔ اس طرح لوگوں اور آبادی کے درمیان سماجیرابطے میں خلل ڈال کر فلسطینی بستیوں، قصبوں اور شہروں کو تقسیم کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی