جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی دراندازی کے خلاف فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اپیل

بدھ 24-مئی-2023


یہودی آبادکاروں کی طرف سے کل جمعرات کو مسلمانوں کے قبلہ اول میں اجتماعی دھاووں کے اعلانکے بعد فلسطینی مذہبی جماعتوں نے القدس کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰمیں جمعرات کو اعتکاف کریں تاکہ یہودی غنڈی گردی کا روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ مسجداقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کےقیام کے دعوے دار یہودی گروپوں کے اتحاد نے کلجمعرات کو یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے اور تلمودی رسومات اداکرنے کی اپیل کی ہے جس کے بعد فلسطینی شہری بھی اپنے مقدس مقام کے تحفظ کے لیےحرکت میں آگئے ہیں۔

فلسطینی مذہبیجماعتوں  اور سرکردہ شخصیات نےے الگ الگبیانات میں بیت المقدس کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں اورمقدس مقام کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اس مقصد کے لیے القدس کے باشندوں سے کہا گیا ہےکہ وہ قبلہ اول میں اعتکاف کریں اور اپنی موجودگی کو یقیی بنائیں تاکہ ناپاکصہیونی مجرموں کے مکروہ عزائم ناکام بنائے جائیں۔

یاد رہے کہ یہودیآباد کار جمعہ اور ہفتہ کے ایام کے علاوہ ہفتے کے دیگر دنوں میں مسجد اقصیٰ پراجتماعی دھاوے بولتے ہیں اور وہاں پرجمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبیرسومات ادا کرتے اور مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے دیگر متنازع رسمیں انجام دیتےہیں۔ یہودی آباد کاروں کے ان مکروہ عزائم میں انہیں اسرائیلی پولیس اور فوج کیطرف سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی