آج سوموار کی صبحقابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوںپر دھاوا بول دیا۔
دوسری طرف بیتالمقدس کی عیسائی برادری نے فلسطینی مقدسات کی مسلسل بے حرمتی کی شدید مذمت کرتےہوئے مقدسات کے دفاع کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعاتفلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے سوموار علی الصبح مسجد اقصیٰ کے صحنوںمیں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروںنے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
قابض فوج کے گھیراؤسے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلافشدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کیفضا گونج اٹھی۔ اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسریطرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقتکا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔
خیال رہےکہاسرائیلی فوج جمعہ اور ہفتے کے ایام کے سوا ہفتے کے باقی دنوں میں اسرائیلی فوجاور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتیکرتی ہے۔