جمعه 15/نوامبر/2024

سراج الحق پر خودکش حملہ دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے: ہنیہ

اتوار 21-مئی-2023

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے کو خودکش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز جماعت میں امیر جماعت کے نام موصول ہونے والے برقیے میں اسماعیل ھینہ نے کہا کہ پاکستان کے جنوب مغربی ضلع ژوب میں عوامی رابطہ مہم کے دوران آپ کے قافلے پر حملے کی خبر نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں بالخصوص حماس کو شدید رنج اور دکھ میں مبتلا کیا ہے۔ آپ جیسے قومی رہنما کو ملک کے محروم صوبے میں ایسے مجرمانہ اقدام کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش سے امت اسلامیہ کے دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، اسلامی تحریک مزاحمت شدید ترین الفاظ میں اس مذموم کارروائی کی مذمت کرتی ہے۔

حماس کے کارکن اور رہنما ناکام قاتلانہ حملے میں آپ کی سلامتی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے اسلامی تحریک کے کارکنوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ’’ہم اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر آپ، اسلامی تحریک کے بھائیوں، پاکستانی عوام کی حفاظت اور سلامتی کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ سبحانہ تعالی ہمارے ملکوں اور ملت اسلامیہ کو منحرف سوچ کے حامل گمراہ کن عناصر کے شر سے محفوظ رکھے۔

مختصر لنک:

کاپی