جمعہ کی شام ہزاروںفلسطینیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی ۲۴ شب مسجد اقصیٰ کے صحنوں میںعشاء اور تراویح کی نماز روحانی اور ایمانی ماحول میں ادا کی۔
اسرائیلی قابضحکام کی طرف سے مسجد کے اطراف میں لگائی گئی پابندیوں کے باوجود نمازیوں نے نمازتراویح ادا کی۔
اسرائیلی فوج کیطرف سے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں جگہ جگہ نفری تعینات کرکے نمازیوں کوروکنے کی کوششکی گئی تھی، تاہم فلسطینی نمازیوں تمام رکاوٹیں توڑکر قبلہ اول میں اپنی رسائییقینی بنائی۔ بیت المقدس کے علاوہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینیعلاقوں سے بھی بڑی تعداد میں فلسطینی نماز عشا اور تراویح کے لیے مسجد اقصیٰپہنچے۔
قبل ازیں جمعہ کینماز کے لیے اڑھائی لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے تھے۔