امریکی ایواننمائندگان کی ایک کمیٹی کی جانب سے جمعے کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیقات میںانکشاف ہوا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ نے وائٹ ہاؤس میںقیام کے دوران غیر ملکی حکومتوں سے ملنے والے تحائف کا اعلان نہیں کیا، جن میںجاپان کے گولڈن گالف کلب اور سعودی عرب سے تلواریں شامل ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کیشائع کردہ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور ان کے خاندان کے افراد کی جانب سے تقریباً 100تحائف کی اطلاع نہیں دی گئی، جن کی مالیت تین لاکھ ڈالر ہے۔
تحائف کی طویلفہرست میں ایوانکا ٹرمپ کی موتیوں کی مالا کی تصویر بھی شامل ہے، جسے فلسطینیاتھارٹی کے صدر محمود عباس نے 2017 میں صدر کی بیٹی کو تحفے میں دیا تھا، جس کےشوہر جیرڈ کشنر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کی حکمت عملی کے معمار تھے۔