صیہونی قابض فوجنے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کی شام فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی سے داغا گیاایک فلسطینی راکٹ غزہ سے ملحقہ ایک یہودی بستی کے قریب گرا۔
قابض فوجی ریڈیونے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ ملحقہ بستیوں کی طرف داغا گیا تھا۔ کہ یہ راکٹکھلے علاقے میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عبرانی چینل”کے اے این” نے تصدیق کی ہے کہ انتباہی سائرن کی آواز کے بعد غزہ کی پٹیکے آس پاس کی بستیوں میں آئرن ڈوم کو فعال نہیں کیا گیا تھا۔
قابض فوج کےترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایک میزائل غزہ سے داغا گیا جو شعار ہنگیف کےایک کھلے علاقے میں گرا۔