جمعه 17/ژانویه/2025

القسام کا جبالیہ میں اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

اتوار 24-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع الصفاوی جنکشن کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنانے کے مناظر نشر کیے جس میں ایک اسرائیلی اسپیشل فورس کا دستہ چھپا ہوا تھا۔

القسام گروپ کےکمانڈر نے ویڈیو کے آغاز میں قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو چیلنج کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ "اے نیتن یاہو جس نے دنیا کو دھوکہ دیا اور اپنی طاقت سے دھوکہ کھایا۔ آپ کی فوج گاڑیوں، ٹینکوں اور قلعوں میں پناہ لیتی ہے۔ ہم اللہ کی آیات اور اس کے الفاظ میں پناہ لیتے ہیں‘‘۔

گھرکے اندر اور اس کی چھت پر اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کو دیکھنے کے بعد مکان پر”الیاسین 105″ گولے سے نشانہ بنایا۔ حملے بعد مکان زمین بوس ہوگیا اور اس سےدھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے رعیم فوجی اڈے پر راکٹوں سے بمباری کی ہے۔

القسام کی طرف سے جاری بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی جس میں القسام نے کہا کہ اس نے "رعیم” فوجی اڈے پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے "رجوم” راکٹوں سے بمباری کی۔

مختصر لنک:

کاپی