رواں سال 2023 کےآغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 72 ہو گئی ہے جن میںنابلس اور جنین کی گورنریوں کے 45 شہداء بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارتصحت نے بتایا کہ سال کے آغاز سے لے کر اب تک 13 فلسطینی بچے اور خواتین کو قابضفوج کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
جنین گورنری 27شہداء کے ساتھ سب سے زیادہ شہیدوں کی تعداد میں سرفہرست ہے، اس کے بعد نابلس گورنریمیں 18 فلسطینی شہید ہوئے۔
الخلیل گورنری میںسات 7، یروشلم سے 6، وادی اردن سے 5، قلقیلیہ گورنری سے 3، رام اللہ اور البیرہ گورنریکے دو ، بیت لحم میں دو اور طوباس میں ایک فلسطینی مزاحمت کا شہید ہوا۔
گذشتہ سال 2022کے دوران فلسطین انفارمیشن سینٹر "معطی” نے 176 شہریوں کی شہادت کی تصدیقکی تھی۔ ان میں 45 لڑکے اور لڑکیاں، 7 خواتین اور 4 بزرگ شہری شامل تھے۔ اس دوران زخمیوںکی تعداد 8757 تک پہنچ گئی۔