کل منگل کے روزفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میںایک گاڑی پر سنگ باری کے نتیجے میں دویہودی آبادکار زخمی ہوگئے۔
عبرانی ذرائع نےبتایا کہ فلسطینیوں نے آباد کاروں کو لے جانے والی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس سے دوافراد ہاتھ اور چہرے پر زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ پتھر پھینکنے سے زخمی ہونے والا آباد کار ان دو آباد کاروں کا چچا تھا جو دوروز قبل قصبے میں فائرنگ کے حملے میں مارے گئے تھے۔
"معطی” کی ماہانہرپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے کے دوران بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں فلسطینیوںکی جانب سے کی جانے والی 1177 مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 اسرائیلی فوجیاور آباد کار ہلاک اور 43 دیگر زخمی ہوئے۔