فلسطینی دھڑوں نےکل سوموار کی شام اریحا میں شہر میں ہونے والے فائرنگ کے حملے پر مبارک باددیتےہوئے کہا ہےکہ یہ کارروائی حوارہ اور دوسرے مقامات پر یہودی آباد کاروں کےحملوں کا فطری ردعمل ہے۔
خیال رہے کہ اریحامیں ہونے والے حملے میں دو یہودی آباد کار ہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہیں۔
اس واقعے پرفلسطینی جماعتوں کی طرف سے الگ الگ رد عمل دیا ہے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوعنے کہا کہ اریحا میں فائرنگ کا حملہ اسرائیلی قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کےجرائم کا جواب ہے۔ یہ واقعہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی نابلس کے حوارہمیں حالیہ جارحیت کا رد عمل ہے۔
اسلامی جہادموومنٹ نے اریحا میں آپریشن کرنے کی جرات کی تعریف کرتے ہوئے دشمن کے خلاف مزاحمتیکاررروائیاں جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی جہاد نے قابضکو خبردار کیا کہ اس کی جارحیت جاری رہی اور یہودی آباد کاروں کے حملے بند نہہوئے تو فلسطینی مسلح مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
پاپولر فرنٹ نےاریحامیں مزاحمتی کارکنوں کی طرف سے کی گئیمخصوص کارروائی نابلس میں فاشسٹ آباد کاروں کے جرم کا فطری رد عمل قرار دیتے ہوئےمزاحمت کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔