پنج شنبه 12/دسامبر/2024

یمنی فوج کے قابض اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملے

ہفتہ 28-ستمبر-2024

یمن کی انصاراللہ تنظیم کے زیر انتظام یمنی مسلح افواجکے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ انہوں نے غزہ اورلبنان کے ساتھاظہار یکجہتی کے لیے تل ابیب اور عسقلان میں الگ الگ اہداف پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے بمباری کی ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہاکہ ’ہم نے "فلسطین 2” بیلسٹک میزائل سے یافا کے علاقے کو نشانہ بنایا،جب کہ جنوبی اسرائیل میں عسقلان کے علاقےمیں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں آپریشنز نے اپنےمقاصد کو کامیابی سے حاصل کیا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ہم فلسطین میں اپنے بھائیوں کے خون اور لبنان میں اپنے بھائیوں کےخون کےخلاف ان کی نصرت میں اسرائیلی دشمن کے خلاف مزید فوجی آپریشن کریں گے۔ ہمآنے والے دنوں میں فوجی امدادی کارروائیوں کوغزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیتبند ہونے تک جاری رکھیں گے”۔

 

فلسطین 2 میزائلپہلی بار جون 2024ء کے اوائل میں سامنے آیا تھا۔ یہ زمین سے زمین پر مار کرنے والامیزائل ہے جو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے زمرے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی رینج 2150 کلومیٹر ہے۔

 

اسرائیلی ایمبولینسسروس (میگن ڈیوڈ ایڈوم) نے اطلاع دی ہے کہ بھگدڑ کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوئےجب وہ تل ابیب میں سائرن بجنے کے بعد لوگوں نے پناہ گاہوں میں چھپ کرجان بچائی۔

مختصر لنک:

کاپی