جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مساجد میں شہدائے جنین کو خراج عقیدت پیش

جمعہ 27-جنوری-2023

مسجد اقصیٰ اورمسجد ابراہیمی میں کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں شہیدہونے والے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جمعہ کی نمازفجرمیں فلسطین کے علاقوں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ’فجر شہدا‘ کے عنوان سےمساجد میں حاضری دی اور شہدا کے لیےفاتحہ خوانی کی گئی۔

بیت المقدس میں بڑیتعداد میں نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں فجر کی نماز ادا کی۔ایک ایسے وقت میں جب قابضافواج نے مسجد کے دروازوں پر طریقہ کار کو سخت کر دیا اور آج جمعہ کے دن فجر کینماز ادا کرنے کے لیے ان کے داخلے میں رکاوٹیں ڈالیں۔

قابض فوج نےمتعدد نوجوانوں کو نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیاجس کی وجہ سے وہ مسجد کے بیرونی دروازوں پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہوئے۔

فجرکے بعد سےمسجداقصیٰ کے صحنوں نے بیت المقدس کے لوگوں اور 1948ء میں مقبوضہ فلسطین کے اندرونیعلاقوں کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

الخلیل میں سینکڑوںشہری مسجد ابراہیمی کے اندر اور اس کی طرف جانے والی گلیوں میں جمع ہوئے اور فجرعظیممہم زندہ کی جہاں شیخ معتز ابو سنینا نے نمازیوں کےہجوم کی قیادت کی۔

سیدنا ابراہیمالخلیل کے مزارپر فلسطینی خاندانوں نے حاضری دی۔ اس موقعے پرشہریوں کی طرف سے مہمانوںمیں مشروبات اور کھجوریں پیش کی گئیں اور پیغمبر اسلام پر اجتماعی ھدیہ درود پاکپیش کیا گیا۔

جنین میں قصبہ قباطیہکے لوگوں نے النور اور صلاح الدین مساجد میں شہداء جنین اور دو مقامی شہداء حبیبکامل اور عبدالہادی نزال کو شاندار عقیدت پیش کیا۔

آج جمعہ کوفلسطین کی تمام جامع مساجد بالخصوص مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں آئمہ کرامنے شہدا جنین کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلافدہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خیال رہے کہ کل جمعراتکی صبح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ میں گھس کردس فلسطینی شہری شہید اور بیس سے زاید زخمی کردیے تھے۔اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہکارروائی کے بعد فلسطین بھر میں شدید غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی