جمعه 15/نوامبر/2024

کئی نوجوانوں سمیت متعدد فلسطینی شہری اغوا کر لیے گئے

پیر 23-جنوری-2023

قابض اسرائیلی فورسز نے  متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔  فلسطینیوں کے اغوا کیے جانے  کی یہ کارروائیاں مغربی کنارے اور یروشلم میں سامنے آئی ہیں۔  مغوی فلسطینیوں میں دو نوجوان فلسطینی بھی شامل ہیں۔         

عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کو اٹھانے کے یہ واقعات اتوار کی شام پیش آئے۔ ان میں سے دو نوجوان فلسطینیوں کو رام اللہ کے قریب سے اٹھایا گیا۔       

اسرائیلی فورسز نے ان پر الزام لگایا ہے کہ یہ دونوں فلسطینی ایک کار پر سوار ہو کر کار حملہ کرنے کے مرتکب ہوئے تھے۔تاہم اسرائیلی فورسز کے اس دعوے کے حوالے سے کار حملے سے کسی اسرائیلی کے مرنے یا زخمی ہونے کو رپورٹ نہیں کیا ہے۔            

 الخلیل کے علاقے میں اسرائیلی  قابض فورسز نے ایک نوجوان فلسطینی کو بیت عنون ٹاون سے اغوا کیا ہے۔  اس اٹھانے کے بعد ایک قریبی فوجی چیک پوائنٹ پر گھنٹوں تفتیش سے گذارا گیا۔ یہ واقعہ الخلیل کے پرانے  شہر  میں ابراہیمی مسجد کے پاس پیش آیا ہے۔        

 اسی طرح مقبوضہ یروشلم میں قابض پولیس فورسز نے پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے سینئیر رہنما نصیر ابو خدیر کے گھر پر دھاوا بولا۔ ابو خدیر گھر میں  نہ ملے تو ان کی  اہلیہ عبیر کو گرفتار کر لیا۔    

یروشلم میں ہی ایک اور فلسطینی شہری محمد ابوال حمص کا بھی اغوا کیا گیا ہے۔ ابو حمص انسانی حقوق ے لیے سرگرم کارکن ہیں۔ انہیں ان کے گھر واقع شیخ جراح سے اٹھایا گیا ہے۔           

ایک اور اطلاع کے مطابق مشرقی یروشلم میں قابض اسرائیلی اتھارٹی نے مندر حماد کی نظر بندی میں اگلے منگل تک توسیع کر دی ہے۔  مندر حماد خاتون فلسطینی قیدی   فدوی حمادہ کے شوہر ہیں ۔    

 قابض اتھارٹی نے  شہری محمد  اور دجانہ کی نظر بندی میں بھی بدھ کے روز تک توسیع کی ہے ۔ یہ بھی مندر حماد کی طرح  یروشلم کے علاقے صور باہر کے رہائشی  ہیں۔     

 اتوار کی صبح اسرائیلی فورسز نے دو بھائیوں  کو وادی بشارت سے اغوا کیا ہے۔ یہ طوباس کے رہائشی ہیں۔ ان  سے جبرا فوجی چیک پوائنٹ پر تفتیش کی جارہی ہے۔  

مختصر لنک:

کاپی