چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی انتظامیہ نے حزمہ کے علاقے میں 15 دکانیں مسمار کر دیں

پیر 16-جنوری-2023

قابض صہیونی انتظامیہ نے سوموار کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع حزمہ قصبہ کے داخلی راستے پر واقع متعدد دکانوں کو اس بنا پر مسمار کر دیا کہ ان کی تعمیر کے لئے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے الشهيد عريبا جنکشن کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے حزمہ قصبہ تک رسائی بند کر دی۔ جس کے بعد بلڈوزروں نے دکانیں منہدم کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا، اس دوران پندرہ دکانوں اور گیراج زمین بوس کر دیے گئے۔

بلڈوز کی جانے والی دکانیں الخطیب فیملی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہائشیوں کی ملکیت تھیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اسرائیلی بلدیہ نے اسی علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے بطور ورک شاپ استعمال ہونے والی قریبا دس عمارتیں مسمار کر دیں۔
علاوہ ازیں اسکے قابض صہیونی افواج نے گذشتہ شام شہید فلسطینی محمد صوف کی رہائشگاہ کو گرانے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ محمد صوف 15نومبر کو شمال سلفیت کے مضافات میں غیر قانونی صہیونی آبادکاری کے پاس ہونے والے گاڑی ٹکر اور خنجر حملے میں شامل تھے جسکے نتیجے میں 3 آبادکار ہلاک اور چار آ ذخمی ہوئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی