جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی کی 2022ء میں انسانی حقوق کی 3584 خلاف ورزیاں

منگل 10-جنوری-2023

مقبوضہ مغربیکنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے 2022 کے دوران فلسطینی شہریوں کےخلاف فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے کی جانے والی 3584 خلاف ورزیوں کیتفصیلات بیان کی ہیں۔ ان میں دو قتل، 994 سیاسی گرفتاریاں، 418 سمن، 250 حملے اورمار پیٹ اور 306 گھروں اور کام کی جگہوں پر چھاپے شامل ہیں۔

مغربی کنارے اور مقبوضہبیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کی خلاف ورزیوں پر مشتمل سالانہ رپورٹ میں کمیٹینے کہا کہ سال 2022 میں رام اللہ اتھارٹی کیطرف سے طلباء، رہائی پانے والے قیدیوں، سابق سیاسی قیدیوں، اور مزاحمتی کارکنوں کےخلاف انتقامی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

انہوں نے اشارہ کیاکہ جبرو تشدد ، آزادیوں پر پابندی اور منہ بندی کی پالیسی جاری ہے، جو کہ قابضریاست کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میںفلسطینی عوام کے مسلسل مصائب میں ایک اور اضافہ ہے۔

مقبوضہ مغربیکنارے کے گورنریوں میں سال 2022 کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے متعدد منظمخلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا گیا، خاص طور پر خالصتاً سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں کیگئیں۔

سب سے نمایاںخلاف ورزیوں میں 09/20/2022 کو نابلس میں شہری 57 سالہ فراس یعیش  کو گولیاںمار کر شہید کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں مصعب اشتیہ اور عمادطبلیہ کی نابلس میں10/20/2022 کو گرفتاریاور سیاسی قیدی محمد البنا کے بھائی محمود البنا کا قتل فلسطینی اتھارٹی کے جرائممیں شامل ہے۔

07/22/2022 کو نابلس کے جنوب میں واقع قصبے کفر قلیل میں نامعلوممسلح افراد نے قومی شخصیت نائب وزیراعظم ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر کو گولی مار کرقتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ الشاعر پر قاتلانہ حملے کے پیچھے بھی عباس ملیشیا کاہاتھ بتایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی