غزہ کے مختلف خاندانوں کے 43 افراد کی آج اسرائیلی ریمون جیل میں اپنے محبوس رشتہ داروں سے ملاقات کروائی گئی ہے۔اس ملاقات کا اہتمام انجمن ہلالِ احمر نے کیا۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر غزہ کےتمام قیدیوں کی ان کے اعزہ و اقربا سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سے پیشتر، حماس سے وابستہ غزہ کےکچھ قیدیوں کے اہلِ خانہ چھ سال سے جیلوں میں قید اپنے رشتہ داروں سے ملنے کو ترس گئے تھے۔
ہلالِ احمر اسرائیلی قابض اتھارٹی کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ کرتا ہے تاکہ خاندانوں کو جیلوں میں رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دلوائی جا سکے۔