اسرائیلی قابض فورسز نے متعدد فلسطینیوں کی املاک کو مسمار کر دیا ہے۔ مسماری کے نئے واقعات نابلس شہر کے جنوب میں جمعرات کی صبح پیش آئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے جمعرات کی صبح فلسطینیوں کی رہائشی اور زرعی دونوں قسم کی املاک کواپنی مسماری مہم کے سلسلے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ املاک مغربی کنارے کے علاقہ سی میں موجود تھیں۔
اسرائیلی فورسز کی ان مسماری کارروائیوں کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری محض چند گھنٹوں کے دوران بے گھر کر دیے گئے۔
واضح رہے ماہ نومبر2022 کے دوران 26 فلسطینی خاندانوں کے گھر مسمار کیے گئے تھے ۔ جبکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم کے علاقوں میں 105 فلسطینی گھروں کے مالکان کو مسماری کے نوٹس دیے گئے۔