چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب و اسلامی رہنما اسرائیلی حکومت کے بارے میں فیصلہ کن پوزیشن لیں

جمعرات 5-جنوری-2023

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے  خط لکھ کر عرب اور اسلامی دنیا کے رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کے زریعے اسرائیلی قابض حکومت کی مقدس مقامات کے خلاف جارحیت کو روکیں۔

 اسماعیل ہنیہ نے اپنے خط  میں  عرب اور اسلامی دنیا کے رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘ ہم  آپ کو  مسجد اقصیٰ کے لیے خطرات کی تصویر پیش کر رہے ہیں ، ہمارے مقدس مقامات خطرے میں ہیں سب سے زیادہ خطرہ فلسطین میں ہے۔ ان میں مسجد اقصیٰ کے لیے صورت حال خطرناک ترین ہے۔

 فلسطینی رہنما نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر بین گویر کی تازہ اشتعال انگیزی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے  کہا ‘ جب سے اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسند صہیونی حکومت بنی ہے اس کے مذہبی صہیونی اور نسل پرستانہ عزائم  اس کے اقدامات سے بھی ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ یہ حکومت مسجد اقصیٰ پر کنٹرول  چاہتی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے خط میں صورت حال کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا انتہا پسند اسرائیلی حکومت کی طرف سے اقدامات انتہائی سنگین ہیں اس لیے انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ اس لیے ہم آپ سے کھلے اور واضح الفاظ میں مطالبہ کر رہے ہیں کہ  اسرائیلی انتہا پسندی کے واضح رجحان کے بارے میں ابہام کے بغیر فیصلہ کن پوزیشن لی جائے۔

اسرائیلی انتہا پسند حکومت نئی یہودی نو آبادیاتی مہم کا حصہ ہے ،  مسجد اقصیٰ میں یہودی تلمودی رسومات کر رہے ہیں۔ وہ مسجد اقصیٰ کی شناخت تبدیل کرنے  کے لیے اسے یہودی معبد کا نام دے رہے ہیں۔ آس پاس کی فلسطینی زمین پر قبضے کر رہے ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔

مختصر لنک:

کاپی