پیر کی شام کومقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بیت ریمامیں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 11 نوجوان ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے سابق اسیر باسل البرغوثی اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا.
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے گاؤں پر چھاپہ مارا، جہاں گاؤں کے وسط میں درجنوںنوجوانوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض فوج نے زندہ گولیاں چلائیں، جسسے 7 نوجوان ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور 4 دیگر ربڑ سے زخمی ہوئے۔
قابض فورسز نےگاؤں میں چھاپے کے دوران گھروں پر چھاپے مارے۔
متعلقہ تناظر میںالخلیل کے شمال میں بیت امر نامی قصبے میں ایک جنازے پر قابض فوج پر فائرنگ اور انپر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد دم گھنٹے سے بے ہوش ہوگئے۔
قابض فوجیوں نےسوگواروں کو قصبے کے مرکزی دروازے سے گذرنے سے روکا۔ اس پر لگائے گئے آہنی گیٹ کوبند کر دیا اور ان پر سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں درجنوںافراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔
قابض فوج نے بیتریما قصبے کی مرکزی سڑک سے ملحقہ قبرستان تک جنازوں کو پہنچنے سے روکنے کی ایک سےزیادہ مرتبہ کوشش کی۔