پنج شنبه 01/می/2025

یہودی آباد کار نے گاڑی تلے روند کر دو فلسطینی بھائیوں کو شہید کردیا

اتوار 18-دسمبر-2022

فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں انتہا پسند یہودی آباد کار نے زعترہ فوجی چوکی کے قریب جان بوجھ کر گاڑی تلے روند کر دو فلسطینیوں  بھائیوں کو شہید کردیا۔

قلندیا کیمپ میں یروشلم گورنریٹ کے دفتر کے ڈائریکٹر زکریا فیالہ نے کہا کہ دو بھائی محمد اور مہند مطیر گاڑی کے ایک ٹائر کو ٹھیک کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑے تھے جس میں وہ اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ ایک آباد کار نے انہیں اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی اور فرار ہوگیا۔ محمد فوراً جاں بحق ہوگیا اور  مہند شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسا۔

عماد مطیر نے  

"وفا” کی رپورٹ کے مطابق  عماد مطیر نے بتایا ک مقبوضہ القدس کے شمال میں قلندیا کیمپ سے تعلق رکھنے والا اس کا کزن 28 سالہ محمد فوری جاں بحق ہوگیا تھا  اور 24 سالہ مہند شدید زخمی ہوگیا اور اس نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔

 حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس جرم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا آباد کار ہمارے لوگوں کے خلاف اپنی جارحیت کو بڑھا رہے ہیں اور یہ واضح ہے کہ انہوں نے دائیں بازو کی نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اپنے جرائم کو تیز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا انتہائی دائیں بازو کے عروج کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے  خلاف گھناؤنی  حرکتوں اور جان بوجھ کر رن اوور آپریشن  کئے  جانے کا امکان ہے۔ اس نئی حکومت کے دور میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جان بوجھ کر گاڑی تلے روندنے کا جرم قابض پولیس اور فوج کی حفاظت میں صہیونی دہشت گردی کے سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا  کہ اس جرم کا جواب مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائی کو بڑھا کر اور جدوجہد کے تمام میدانوں کی حمایت سے دیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا قابض اسرائیل اور اس کے آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

قبلہ اول مسجد اقصیٰ  کے دفاع اور قبضے کے اسرائیلی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مکمل حکمت عملی اپنانے کی  ضرورت ہے۔

 انہوں نے  خبردار کیا کہ ہمارے عوام کے تمام عناصر کو بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے حقیقی چوکنا رہنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی