حماس ترجمان نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ مسجد میں اپنی موجودگی اور آمد میں اضافہ کریں تاکہ اسرائیلی فورسز کی سرپستی میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات کا راستہ رو کا جاسکے۔
جمعہ کے روز ترجمان محمد حمادہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ اسرائیلی قبضہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے ہے۔ اسے ناکام بنانے کے لیے فلسطینی نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہوگا۔ ‘
انہوں نے کہا ‘ فلسطینی اپنے مقدس مقامات اور سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ فلسطینی سرزمین پر بیرونی عناصر اور حملہ آوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ‘
حماس ترجمان نے اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی اور مسجد کو یہودیانے کی سازشوں کو ذمہ دار قرار دیا۔ کیونکہ یہودی معبد کی تعمیر کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ اسی لیے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی آمد کو بڑھا گیا ہے اور 18 دسمبر سے 26 دسمبر تک مسجد اقصیٰ میں ہنوکہ منانے کی تیاری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔