جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی کمپنی کا مراکش کے ساتھ گیس کی تلاش کا معاہدہ

ہفتہ 17-دسمبر-2022

عبرانی میڈیا نےحال ہی میں مراکش اور اسرائیلی قابض ریاست کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کاانکشاف کیا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق ایک اسرائیلی کمپنی مراکش کے صحارا میں گیس کیتلاش کرے گی۔

اسرائیلی توانائیکمپنی نیومیڈ انرجی نے وزارتِ منتقلی، توانائی اور پائیدار ترقی اور ’ادارکو انرجی‘کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا، تاکہ قدرتی گیس کی تلاش کیجا سکے۔ یہ کمپنی "بوجدور” شہر کے قریب مراکشی صحارا میں گیس کی تلاش کےبعد اس کے پلانٹ لگائے گی۔

اسرائیلی "I24” ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی گروپ "نیو میڈ انرجی”کے سی ای او یوسی ابو نے کہا کہ ہم نے مراکش میں بڑی صلاحیت کی نشاندہی کی ہے۔

اسرائیلی ذرائعکے مطابق "بوجدور بحر اوقیانوس کی تلاش کا علاقہ تقریباً 33812 مربع کلومیٹرکے رقبے پر محیط ہے اور معاہدے کے تحت فریقین کو مذکورہ علاقے میں آٹھ سال تک تیلاور قدرتی گیس کی تلاش کی کارروائیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔”

اکتوبر 2021 میں اسرائیلیکمپنی "ریشو پیٹرولیم” جو تیل کی تلاش کے لیے کام کرتی ہے نے نیشنل آفسبرائے ہائیڈرو کاربن اینڈ مائنز "ONHYM"کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ سیاق وسباق میں اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات نے تصدیق کی کہ مراکش اور اسرائیل کے درمیانتجارتی تبادلے کا حجم تقریباً 44.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔ اس سال کے پہلے دس مہینوںکے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ 25 فیصد زیادہ ہے۔

ویب سائٹ کےمطابق ڈیٹا کے مطابق رباط اور تل ابیب کے درمیان تجارتی حجم اس سال اکتوبر میں12.3 ملین ڈالر رہا، جو کہ 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر 925فیصد زیادہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی