فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوج کے خلاف ایک کارروائی کی ہے۔ یہ کارروائی نابلس کے جنوبی علاقے میں پہاڑی جرزیم کے متصل کی، جہاں ایک فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے۔
تاہم مزاحمت کاروں کی وجہ سے کسی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔ بعد ازاں اسرائیلی قابض فوجیوں نے مزاحمت کاروں کی تلاش کے بہانے قریبی گاوں اوسارین میں دھاوا بول دیا۔
یہ گاوں گزشتہ ہفتے شہید ہونےوالے فلسطینی عمار مفلح کا آبائی گاوں ہے۔ جہاں کے نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان ایک ہفتہ پہلے ایک جھڑپ ہوئی تھی۔
دریں اثنا مزاحمت کاروں کے گروپ نے نابلس سے ‘ لائنز ڈین ‘ کے نام سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ قابض فوجیوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھیں گے۔ ان کی یہ مزاحمت آخری سپاہی اور آخری گولی تک جاری رہے گی۔
‘لائنز ڈین’ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے فلسطینیوں کے خلاف بڑھے ہوئے جرائم کا نتیجہ اسے بھگتنا ہو گا۔