رواں سال ماہ نومبر کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف مختلف شہروں اور قصبوں میں 833 حملے کیے ہیں۔
ایک تازہ کارروائی جو منگل کے روز بھی متعدد فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی قابض فوج نے زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے یہ واقعہ مغربی کنارے میں کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب قابض فوج نے البیرہ اور نابلس شہر میں کارروائی کی ۔
فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے ایک مختصربیان میں بتایا گا ہے کہ البیرہ شہر میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہری فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں جسم کے نچلے حصے می گولیاں لگی ہیں۔
جبکہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے اندھا دھند آنسو گیس کے شیل پھینکنے کی وجہ سے پانچ فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی اور ان کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا۔