اسرائیلی جیل سےرہائی پانے والے فلسطینی عمروحسنی جبارہ کی رہائی کے لیے ان کے گھرپرمنعقدہ جشن کیتقریب پرعباس ملیشیا نے دھاوا بولا اور تقریب کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عمرو حسنی جباراکو اسرائیلی فوج نے اپریل 2021ء کوشمالی اردن کےشہرنابلس کے شمال مغرب میں سالم سے حراست میں لیا تھا۔
اگست 2020 میںاسرائیلی اسپیشل فورس نے عمرو کو العقربانیہ گاؤں میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جبوہ وہاں موجود نہیں تھے۔ اس وقت اس کے بھائی عبدالرحمٰن فیملی فارم میں بھیڑوں کیطرف کی طرف جا رہا تھا۔ قابض فوجیوں نے انہیں روک لیا اور ان کے بھائی کے سر میں گولی مار دی تھی جو کئی ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہے۔
عمرو جبارا ایک سابق قیدی ہیں۔ انہیں قابض افواج نے کئی بار گرفتار کیا۔ اس سے قبل2017 اور 2014 میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔