جمعه 15/نوامبر/2024

بحرینی عوام کی شدید مخالفت کے باجود اسرائیلی صدر کا دورہ بحرین

پیر 5-دسمبر-2022

اسرائیلی ریاست کےصدراسحاق ہرزوگ کل اتوار کی صبح بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے، جو کہ کسیاسرائیلی سربراہ مملکت کا کسی خلیجی ریاست کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔

اسرائیلی صدر بحرین میں یہودی کمیونٹی کےنمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ بحرین کے مختلف سیاسی گروپوں کی جانب سے بڑے پیمانےپر اس دورے کی مخالفت کی گئی ہے۔

اسرائیلی ریاست کےساتھ نارملائزیشن کے خلاف بحرینی قومی اقدام نے کہا کہ ہرزوگ کا بحرینی دارالحکومتمنامہ کا دورہ عرب اسرائیل تنازع کی دیوار میں ایک نئی شگاف اور ہمارے بحرینی عوامکی توہین ہے، جو دشمن کے ساتھ
تعلقات معمول پرآنے سے انکار کرتے ہیں۔ اسے فلسطین کی سرزمین پرقبضہ کرنے اور اس کے لوگوں کو قتل کرنے والا ملک سمجھتے ہیں۔

اقدام نے زور دےکر کہا کہ بحرینی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو 74 سال سے زائد عرصے سےنسل کشی کی جنگ کا نشانہ بن رہے ہیں، اور ان کے ساتھ نام نہاد ابراہیم معاہدے پردستخط کے بعد ان کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

اقدام نے جو کہبحرینی معاشرے اور اس کے سول سوسائٹی کے اداروں اور سیاسی انجمنوں کے بیشتر میدانوںکی نمائندگی کرتا ہے نے سرکاری فریق اور حکومت بحرین سے مطالبہ کیا کہ وہ عرب اوراسلامی قوم کے دشمنوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے باز رہیں۔ وہ نام نہادامن معاہدوں سے پیچھے ہٹیں جو ہمارے ملک اور ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اورفلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونتپے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی