حماس کے سیاسی بیرو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے دن رات جدوجہد جاری ہے۔
قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے قیدیوں کے اعزاز میں جمعرات کے روز منعقدہ تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی قیدیوں کے لیے اپنے خطابیہ پیغام میں کہا کہ آپ سازشوں اور اندھیروں کے باوجود اللہ تعالیٰ کی روشنی میں چلتے ہیں۔
حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے قیدیوں کو اسماعیل ہنیہ نے مبارکباد دی اور کہا ‘ہم آج آپ کی کامیابی کی خوشی منا رہے ہیں جبکہ مغربی کنارہ غاصبوں کے پاؤں تلے جل رہا ہے۔ فلسطینی بھائی غزہ میں اپنے مورچوں پر کھڑے ہیں۔’
دوران تقریب القسام بریگیڈ کمانڈر ابو حمزہ نے کہا کہ حماس کا مسلح ونگ اپنی مزاحمتی طاقت کو بڑھانا جاری رکھے گا اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش جای رکھے گا۔