قابض اسرائیلیفوج نے منگل کو فجر کے وقت مغربی کنارے اور القدس کے شہروں میں کئی الگ الگ علاقوںمیں چھاپوں کے دوران گرفتاریوں کی ایک مہم کا آغاز کیا، جس میں سابق اسیران سمیت22 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
قابض فوج نے راماللہ کے مشرق میں واقع قصبے سلواد پر دھاوا بولا اور رہائی پانے والے قیدی محمود عاھدحامد اور رہا ہونے والے قیدی عبدالرزاق ایاد حامد کو گھروں پر چھاپے مارنے اورتلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے مغربمیں دیر ابو مشعل کے گاؤں پر بھی دھاوا بول دیا اور دو بھائیوں قصی عیسیٰ ربیع اورعدی ربیع کو ان کے گھروں پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نےسابقاسیر خالد نوابیت کو رام اللہ کے مشرق میں برکہ قصبے میں اس کے گھر پر دھاوا بولکر اور شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلتا کیمپ سے ایک لڑکے کوگرفتار کیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے بلاطہ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور سولہ سالہ عمر القطاوی کو اس کے خاندان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعدگرفتار کر لیا۔
قیدیوں کے انفارمیشنآفس نے کہا کہ مہم کے دوران قابض فوج نے متعدد شہریوں کو گرفتارکیا جن میں سابقاسیرعصام زیاد ابو الھیجا کو جنین کے مغربسے گرفتار کیا گیا۔ سابق اسیر احمد براہما کو جنوبی جنین کے علاقے عنزا اور سعیدعبد السدر کو الخلیل سے حراست میں لے لیا۔