چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین، نابلس اور رام اللہ میں فائرنگ کے 4 واقعات

پیر 7-نومبر-2022

گذشتہ رات اوراتوار کی علی الصبح فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں اسرائیلیقابض فوج کو نشانہ بنایا۔

مزاحمتی کاروں نےجنین کے جنوب مغرب میں واقع "شاکید” بستی کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی۔

انہوں نے جنین کےمغرب میں واقع سالم فوجی چوکی پر تعینات قابض افواج پر شدید فائرنگ کی۔

رام اللہ میںمزاحمتی کارکنوں نے فائرنگ اوردیسی ساختہ بموں سے شہر کے شمال مغرب میں نبی صالحگاؤں کے قریب ایک فوجی ٹاور کو نشانہ بنایا۔

نابلس میں مزاحمتکاروں نے شہر کے شمال مغرب میں دیر شرف کے قریب قابض فوج کے ایک دستے پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے بعد وہ وہاں سے محفوظ طریقے سے فرار ہوگئے۔

مغربی کنارے اور یروشلممیں اکتوبر کے مہینے کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اور معیاری اضافہ دیکھاگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین”معطی” نے 1999مزاحمتی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کیا ہے جس کے نتیجے میں دو فوجی اور ایک آبادکار ہلاک اور 81 دیگر افراد مختلف زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی