جمعه 15/نوامبر/2024

جنین اور نابلس میں قابض فوج کی مسماری مہم جاری

جمعرات 3-نومبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی عوام کی املاک کی مسمامری کی مہم جاری رکھتے ہوئے بدھ کے روز مغربی کنارے کے میں مختلف کارروائیاں کی ہیں۔  یہ کارروائیاں صبح سویرے کی گئیں۔ 

ان مسماری کارروائیوں کا ایک روائتی جواز یہ گھڑا گیا کہ ان فلسطینی شہریوں کے مکانات کی تعمیر کے لائسنس موجود نہیں تھے۔     

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوجی نے اس سلسلے میں الولاجہ گاوں پر صبح سویرے دھاوا بول کر تین زیر تعمیر گھروں کو یہ مسمار کر دیا ۔ ان میں  ایک موبائل گھر بھی شامل تھا۔ الولاجہ گاوں بیت لحم کے شمال مغرب میں واقع ہے۔       

جنین کے علاقے میں اسی طرح کی مسماری کارروائی کرتے ہوئے جلبون نامی گاوں میں دو گھر مسمار کر کے رہائشیوں کو صبح سویرے بے گھر کر دیا ۔  

 ایک اور مسماری کا  واقعہ نابلس کے جنوب مشرق میں پیش آیا ہے۔ یہاں قصرہ نامی گاوں کی زرعی زمین پر بلڈوزر پھیر دیا گیا۔ نیز بھیڑوں کے لیے کھیتوں میں بنائے گئے باڑے کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

مختصر لنک:

کاپی