جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی لاشیں دینے سے انکار

بدھ 2-نومبر-2022

اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونیوالے بے شمار فلسطینیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے نہ کرنے کے خلاف شہدا کے اہل خانہ احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

 انہوں نے سڑکوں پر دھرنہ 1967 کی عرب اسرائیلی جنگ میں شہید یا گرفتار ہونےوالے کئی افراد کی لاشیں اب تک ان کے اہل کانہ کے حوالے نہیں کی گئی ہیں۔     

اپنے پیاروں کی لاشوں سے بھی محروم رکھے جانے والے فلسطینی خاندانوں نے منگل کے روز مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں احجاج کیا ، مظاہرین عالمی ادارے ریڈ کراس سے مطالبہ کر رہے تھے کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی پر دباو ڈالیں کہ وہ ‘ ہمارے پیاروں کی لاشیں یا باقیات ہمارے حوالے کرے۔’    

واضح رہے اسرئیل قابض اتھارٹی نے کئی فلسطینی شہدا کی لاشیں اپنے قبضے میں رکھی ہیں اور بعض شہدا کو بے نامی قبروں میں دفن کر دیا ہے۔ مظاہرین نے رام اللہ میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر جمع ہو کر دھرنا دیا  اور  احتجاج کیا ۔

مطاہرین نے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔  اس طرح کے مظاہرے رام اللہ کے علاوہ اخلیل ، نابلس جنین میں بھی پیش آئے۔  لاشیں نہ ملنے کی شکایت کرنے والے فلسطینی مظاہرین نے عالمی ریڈ کراس کے نمائندوں کو اس موقع پریاد داشتیں بھی پیش کیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی