اسرائیلی بحری فوج نے چار فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں غزہ کے نزدیک ساحلی علاقے سے منگل کے روز کی گئی ہیں۔
اسرائیلی فقجیوں نے گرفتاریوں سے پہلے ماہی گیروں پر فائرنگ کی اور ان کی چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ جبکہ ان کی کشتیاں ضبط کر لیں۔
غزہ کو اسرائیلی قابض فوج نے پچھلے ساڑھے پندرہ برسوں سے محاصرے مں لے رکھا ہے۔ اس مھاصرے میں اسرائیلی کی تینوں افواج شریک ہیں۔
اسرائیلی بحریہ جب چاہتی ہے فلسطینی ماہی گیروں پر فارنگ کر دیتی ہے جب چاہے ان کی کشتیاں قبضے میں لے لیتی ہے اور جب چاہے انہیں اور ان کے بچوں تک کو حراست میں لے لیتی ہے۔