دوشنبه 13/ژانویه/2025

قابض اسرائیلی بحریہ کے فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر حملے

جمعرات 29-دسمبر-2022

قابض اسرائیلی فورسز نے بدھ کے روز فلسطینیوں کی زرعی اراضی کے علاوہ ماہی گیروں پر حملے کیے ہیں۔ قابض فورسز کی طرف سے یہ حملے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے مغربی اطراف میں کیے گئے ہیں۔     

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اپنی چوکیوں سے مشین گنوں کی گولہ باری سے غزہ کے کسانوں کی زمینوں اور فصلوں کو نشانہ بنایا ۔ یہ گولہ باری جنوبی غزہ کے سرحدی علاقوں میں کی گئی ہے۔   قابض اسرائیلی فوج خان یونس کے اور رفح کے کو بطور خاص نشانہ بنایا گیا۔     

واضح رہے اسرائیلی قابض فورسز کی مسلسل کوشش رہتی ہے کہ غزہ کے اطراف میں فلسطینی کسانوں کو بار بار کی فائرنگ ، حملوں اور گرفتاریوں سے مجبور کر دیا جائے کہ وہ اپنی زمین قابض اسرائیلی فوج کے لیے خالی کر کے گھر بیٹھ جائیں۔          

 دریں اثنا قابض اسرائیلی بحریہ نے اپنی مسلح کشتیوں سے فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر فائرنگ کی ۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔    

غزہ جس پر اسرائیلی فوج کا محاصرہ ساڑھے پندرہ برس سے جاری ہے۔ غزہ پر گاہے گاہے بمباری کی جاتی ہے اور گاہے غزہ سے جڑے زرعی علاقے میں فلسطینی کسان نشانے پر ہوتے ہیں اور کبھی فلسطینی ماہی گیروں اور مزدوروں نشانے پر رکھا جاتا ہے۔  

مختصر لنک:

کاپی