یکشنبه 04/می/2025

ہنیہ کی بارتین کان میں دھماکے کے متاثرین پر ترک صدر ایردوآن سے تعزیت

منگل 18-اکتوبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکی کے صدر رجب طیباردوآن کو ملک کے شمال میں بارتین کے علاقے میں کوئلے کی کان میں ہونے والےدھماکےاور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہکوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہنیہ کے دفتر کےایک بیان کے مطابق انہوں نے اس المناک واقعے پر جمہوریہ ترکی کے صدر اور تمام ترکعوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس اور فلسطینیقوم کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کان حادثے میںفوت ہونے والے شہریوں کے خاندانوں سے بھی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیدعا کی۔

حماس کے سیاسیشعبے کے سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت ’حماس‘ اور فلسطینی عوام صدرجمہوریہ ترکیہاور ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جمہوریہ ترکیہاور اس کے عوام کو ہر قسم کے شر اور نقصان سے نجات دلائے اور متاثرین کو صبر جمیلعطا کرے۔

مختصر لنک:

کاپی