حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ فلسطینی مفاہمت سے متعلق مذاکرات میں شرکت کے لیے پیر کی شام الجزائر کے دارالحکومت پہنچے۔
یہ دورہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
اسماعیل عبدالسلام احمد ہنیہ، ڈاکٹرخلیل الحیہ، ڈاکٹر ماہر صلاح اور حسام عاطف بدران پر مشتمل وفد الجزائر کی قیادت اور فلسطینی دھڑوں سے ملاقات کرے گا تاکہ فلسطینی قیادت میں ہم آہنگی اور باہم تعلقات میں بہتری پیدا کی جا سکے۔
ملاقاتوں میں الجزائر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، فلسطین کی سیاسی و سفارتی میدان میں پیش رفت اور فلسطینی کاز کو اگلے ماہ ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے کے بارے بھی بات کی جائے گی۔
حماس کی قیادت نے الجزائر کی کوششوں کو سراہا۔ فلسطینی عوام اور سرزمینِ اقصی کو درپیش سنگین مسائل کا مقابلہ کرنے اور فلسطینی قیادت کے باہم ربط و ضبط کی خاطر اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا ہے۔