جمعه 15/نوامبر/2024

چودہ سالہ فلسطینی قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی

جمعرات 6-اکتوبر-2022

چودہ سالہ فلسطینی بے کو اسرائیلی قابض فوج نے گولی مار کر زخمی کیا تھا۔ قابض فوج نے ربڑکی دھات میں لپٹی گولیاں بچے کی ٹانگوں میں ماری تھیں جس سے وہ زخمی ہوا، یہ واقعہ البیرہ میں بدھ کے روز پیش آیا تھا۔          

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی  کے مطابق جبل الطویل کے علاقے میں پاوں گولی سے زخمی ہونے والے بچے کا علاج کیا گیا ہے۔ 

اسرائیلی قابض فوج مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں مسلسل کارروائیں کرتی رہتی ہے تاکہ مطلوب فلسطینیوں کو نشانہ بنا سکے۔   

عام طور پر نوجوان فلسطینوں کو ٹارگیٹ کیا جاتا ہے۔ ان کارروائیوں کے حوالے سے گرفتاریوں اور شہادتوں کی اکثر اطلاعات آتی رہتی ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی