یہودی آباد کاروں کے ایک مشتعل گروہ نے گذشتہ رات گئے شمالی وادی اردن کے علاقے خربۃ الفارسیہ میں رہائشی خیمے، شمسی توانائی یونٹ اور پانی کے ٹینک کو تباہ کر دیا۔
مقامی کارکن معتز بشارات نے تصدیق کی کہ آباد کاروں کے گروہ نے رائد محمد فارس صبیح کا خیمہ اکھاڑ دیا، قریب لگے شمسی توانائی یونٹ اورپانی ذخیرہ کرنے کے حوض کو بھی نقصان پہنچا۔
آباد کاروں کا حملہ الفارسیہ کے علاقے سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی اسرائیلی منظم کوشش قرار دی جا سکتی ہے۔
یاد رہے، الفارسیہ کی زمینوں پر ایک اسرائیلی اسکول اور آبادکاروں کو سہولیات پہنچانے کے لیے مختلف تعمیرات کا اعلان کیا گیا ہے۔گذشتہ چند مہینوں کے دوران اس علاقے میں فلسطینیوں کی متعدد تنصیبات اور املاک کو مسمار یا ضبط کیا گیا ہے۔