پیر کی صبح اسرائیلیقابض فوج نے مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف سے آٹھ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
اسیران انفارمیشنآفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض پولیس نے پانچ نوجوانوں کو اسوقت گرفتار کیا جب وہ الاقصیٰ اسکوائر کے اندر موجود تھے۔ ان میں سے ایک عبدالخالقجبارین بھی شامل ہیں جواندرون فلسطین کے شہر ام الفحم سے آئے تھے۔
انہوں نے وضاحت کیکہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ اور باب العامود کے علاقے سے تین دیگر نوجوانوں کوگرفتار کیا۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب متعدد نمازیوں کو حراست میں لیا اور انہیںاس میں داخل ہونے سے روکا۔ ساتھ ہی انہیں مارا پیٹا اور صوتی بم پھینکے، اور کچھنوجوانوں کو مسجد سے باہر لے گئے۔
اسرائیلی فوج کےہاتھوں فلسطینی نمازیوں کی گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب یہودیوں کےعبرانی سال نو کے موقعے پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پر دھاوےبول رہے ہیں۔