قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور بیت لحم اور طولکرم میں چھاپہ مار مہم کے دوران 2 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ۔ بیت لحم کے جنوب میں گاؤں ام سلمونہ سے شاهر يوسف طقاطقہ اور طولکرم کے نواحی علاقے ارتاح میں ایک گھر پر کریک ڈاؤن کرکے سعید الساعی کو گرفتار کرلیا۔
صہیونی فورسز نے مشرقی القدس کے علاقے الطور سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ اس دوران رام اللہ کے جنوب مغرب میں بیت سیرہ چوکی کے قریب چاقو سے حملہ کرنے والے فلسطینی شہید محمد ابو جمعہ کے گھر پر بھی دھاوا بولا گیا۔
الخلیل کے جنوب میں البرج گاؤں پر بھی دھاوا بولا گیا۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کے آثار قدیمہ کی تصویر کشی بھی کی۔
شمالی وادی اردن کے علاقے خلہ مکحول میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی چرواہوں کو ہراساں کیا ۔ یہودی انتہا پسندوں نے فلسطینی چرواہوں کا ان کے خیموں تک پیچھا کیا۔
قابض صہیونی فوج نے مشرقی القدس کے ایک نوجوان طارق الجولانی پرایک ہفتہ کیلئے مسجد اقصی میں آنے پرپابندی عائد کردی۔
نوجوان یروشلم طارق الجولانی کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے ملک بدر کر دیا، جس کی تجدید سے مشروط ہے۔
دوسری طرف فلسطینی مزاحمت کاروں نے نابلس کے جنوب میں یہودی آباد کاروں کی بستی ’’ براخا‘‘ میں دوسرے روز بھی فائرنگ کردی۔ ایک اور واقعہ میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک گھر کی کھڑکی ٹوٹ گئی۔ نابلس میں دلیر فلسطینی مجاہدین نے دونوں واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی۔