چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی انتہا پسندی ، فلسطینیوں کے زیتون کے باغات بھی نشانے پر

اتوار 11-ستمبر-2022

انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے زیتون کے باغ پر حملہ کر کے  زیتون کے پچیس درخت اکھاڑ دیے ہیں۔  یہ واقعہ قریوت نامی گاوں میں پیش آیا ہے، جو مغربی علاقے کے شہر نابلس سے جڑا ہوا ہے۔       

بتایا گیا ہے کہن یہودی آباد کاروں نے اس باغ پر دھاوا بول دیا اور فلسطینی شہری بلال راجہ کے زیر ملکیت اس باغ میں سے 25 درخت کاٹ دیے۔   

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور یہودی آباد کاروں نے نے اس باغ میں داخل ہونے کے لیے پہلے اس کے ارد گرد لگی خاردار تار کاٹی اور اس کے بعد دختوں کو کاٹنا شروع کر دیا۔   

واضح رہے اس علاقے میں 3500 دونم اراضی فلسطینی آباد سے کچھ فاصلے پر ہے ۔ فلسطینی کسانون کو اپنی اس اراضی پر آنے کے لیے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ جو سال میں ایک دوبار ہی مشکل سے ملتی ہے۔ 

اس لیے یہ جگہ یہودی آباد کااروں اور قابض اتھارٹی کی نظروں میں ہے کہ جلد یا بدیر اس پر قبضہ کر لیں۔  اس لیے بہانے بہانے سے زمین مالک فلسطینیوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ تازہ واقعہ زیتون کے 25 درختوں کو تباہ کرنے کا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی