اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی عماد سرحان کو مسلسل قید تنہائی میں رکھنے کی وجہ سے کی صحت تیزی سے گررہی ہے۔ فلسطینی نظر بندوں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والے کمیشن نے منگل کے روز عماد سرحان کے بارے میں بتایا ہے کہ امراض قلب میں مبتلا ہونے کے علاوہ ہائپر ٹینش کا شکار ہو چکا ہے۔ اس کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ وہیل چئیر استعمال کیے بغیر چلنا ممکن نہیں رہا ہے۔
کمیشن نے زور دے کر کہا’ ایک جانب اسرائیلی جیل انتطامیہ ایک جانب سرحان کو طبی سہولت دینے سے انکاری ہے تو دوسری جانب مسلسل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ یہ رویہ قابل مذمت ہے۔’
ایک اور اطلاع کے مطابق اسراائیلی جیل میں قید یوینیورسٹی سٹوڈنٹ دینا جرادات کو اسرائیلی فوجی عدالت نے 6000 شکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ دینا جرادات کو سخت بیماری کی وجہ سے چند روز پہلے ہی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔