جمعه 15/نوامبر/2024

صحافیہ لما غوشہ کی اسرائیلی قید میں توسیع

منگل 6-ستمبر-2022

سوموار کے روزاسرائیلکی ایک فوجی عدالت نے بیت المقدس کی خاتون صحافی لما غوشہ کی حراست میں مزید دو دنکی توسیع کر دی، جو کہ زیر التواء تفتیش ہے۔

لما کے شوہر یاسیننے پریس بیانات میں کہا کہ پبلک پراسیکیوشن نے لما کی نظربندی میں 8 دن کی توسیع کامطالبہ کیا، پھر اسے اگلے بدھ تک بڑھانے کا حکم جاری کیا گیا اور قابض عدالت نے انپر فیس بک کے ذریعے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کیکہ ان کی اہلیہ لما آج عدالت میں تاخیر سے پہنچی، کیونکہ انہیں گذشتہ رات ہشارون ہسپتالمنتقل کیا گیا تھا اور وہ بہت تھکی ہوئی حالت میں عدالت میں پیش ہوئیں۔

قابض پولیس نے گذشتہروز مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں اس کے گھر پر دھاوا بولا، اس کی مکمل تلاشیلی اور اسے گرفتار کرنے سے پہلے اس کا موبائل فون اور کمپیوٹر ضبط کرلیا۔

خیال رہے کہ لماشادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔ کرمل کی عمر پانچ سال اور قیس کی عمر تین سالہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی