اتوارکو بیت لحم شہرکے عوام نے اسیر شہید موسیٰ ہارون ابو محیمید کے جسد خاکی کو گورنری کے مشرق میں واقعگاؤں بیت تمر میں دفن کیا۔اس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
جلوس جنازہ بیت لحمکے الحسینی اسپتال کے سامنے سے بیت تعمر گاؤں میں شہید کے گھر تک الوداعی نظارے کےلیے روانہ ہوا اور پھر قبرستان میں سپرد خاک کرنے سے پہلے گاؤں کی مسجد میں ان کے لیےدعائے مغفرت کی گئی۔
جنازے میں شریک افرادنے قیدیوں کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے اور جیلوں میں قبضے کے جرائم کی مذمت کی۔
قیدی ابو محمد جنکی عمر 40 سال تھی اسرائیلی جیلوں میں مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ابومحمد سابق قیدی تھے جنہوں نے 6 سال قبضے کی جیلوں میں گزارے تھے اور گرفتاری سے قبل2013 میں قلندیہ چوکی پر زخمی ہوئے تھے۔