ہفتے کے روز کویتی کراٹے کھلاڑیمحمد مشعل العتیبی آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ورلڈ کراٹے لیگ چیمپئن شپ میںاسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے اسرائیلی کے ساتھکھیلوں میں شرکت کو صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مترادف قراردیا۔
کویتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ العتیبینے اپنے صہیونی حریف کا مقابلہ کرنے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ یہاعلان اس وقت کیا گیا جب عالمی کراٹے لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے حریفوں کے تعین کےلیے رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
کویتی کھلاڑیوں نے کھیلوں کے مختلفمقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کا سامنا کرنے سے بار بار انکار کیا۔کویتی کھلاڑٰکا یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں سرکاری اور عوامیپالیسی کا عکاس ہے۔
انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ 28 اگستسے 5 ستمبر تک آذربائیجان میں منعقد ہوگی۔
گزشتہ مئی کویتی پیرا اولمپک کمیٹینے کویتی کھلاڑی خلود المطیری کو تھائی لینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی وہیل چیئر فینسنگچیمپئن شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔