چهارشنبه 30/آوریل/2025

کسی بھی ملک کے ساتھ اسرائیل کی نارملائزیشن قبول نہیں: حماس

ہفتہ 20-اگست-2022

حماس نے اس جعلسازی سے نشرکردہ اس بیان کی تردید کی ہے جس میں مبینہ طور پر حماس کی طرف سے کہا گیا تھا حماس اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان سفیروں کی تعیناتی کی حمایت کرتی ہے۔  یہ بیان بعض میڈیا ہاوسز نے بطور خاص نشر کیا۔
 
حماس نے اس جھوٹے بیان کی تردید کرتے ہوئے یہ زور دے کر کہا ہے کہ حماس اپنے پرانے موقف پر قائم ہے اور اسرائیل کے تعلقات  ناملائز کرنے کو غیر متزلزل انداز میں مسترد کرتی ہے۔ حماس کے مطابق تعلقات کو نارملائز کرنا او سفیروں کا تبدلہ کرنا کچھ بھی قابل قبول نہیں۔
 
حماس نے اس سلسلے میں میڈیا ہاوسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غلط خبر کی تردید کریں اور صرف سچائی اور درست چیز کو ہی شائع کریں۔ حماس کا موقف ہے کہ حماس کے موقف اور خبروں کے حوالے سے حماس کی ویبسائٹ سے تصدیق کرلی جائے بعد ازاں اسے نشر یا شائع کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی